بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مردم شماری،پہلا مرحلہ مکمل،سندھ کی آبادی کتنی ہے؟وزیراعلیٰ سندھ کے دعوے پر اسحاق ڈار برہم 

datetime 16  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چیف شماریات آصف باجوہ نے قومی مردم شماری کے پہلے مرحلے کی خوش اسلوبی سے تکمیل کا باضابطہ اعلان کردیا ہے فوج کی نگرانی میں پہلے مرحلے میں ملک کی نصف آبادی کا شمار مکمل کرلیا گیا ہے63اضلاع میں 80702بلاکس میں مردم شماری کا کام مکمل کرلیا گیا ، اس مرحلے کے دوران 9اہلکار کی جانیں چلی گئیں دو اہلکار تاحال لاپتہ ہیں حکومت

پاکستان نے فوج کی نگرانی میں مردم شماری کے بارے میں بعض بین الاقوامی اعتراضات کو بھی مسترد کردیا ہے واضح کیا ہے کہ فوج کی نگرانی میں نہ ہو تو مردم شماری کے نتائج کو مشترکہ مفادات کونسل ردی کی ٹوکری میں پھینک دے گی اور اس سارے کام کی کباڑ(سکریپ) سے زیادہ حیثیت نہیں ہوگی ،وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سندھ میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے 7 کروڑ آبادی کے دعویٰ کو بھی غیرقانونی قرار دے دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پاس کونسی ,, گیڈر سنگھی ,, ہے جس کی بنیاد پر انہوں نے صوبے کی آبادی کی گنتی کرلی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ایف بی آر کے ہیڈ کوارٹر میں چیف شماریات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں دونوں بلاکوں کی مردم شماری کو ایک ماہ میں مکمل کیا گیا ہے،دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے شروع ہوگا دوسرے مرحلے میں ہی قبائلی علاقوں میں مردم شماری ہوگی،70سے 75فیصد آئی ڈی پیز اپنے علاقوں کو واپس جاچکے ہیں فاٹا کے آپریشن زدہ علاقوں میں بھی ٹائم فریم کے مطابق مردم شماری ہوگی اور کیمپوں میں موجود آئی ڈی پیز کا بھی اندراج کیا جائے گا،اس حکمت عملی کے بارے میں قبائلی اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا گیا ہے ان کی تجویز پر فاٹا کو سیکنڈ فیز میں شامل کیا گیا،26مئی 2017تک مردم شماری کے تمام کام کو

حتمی طور پر مکمل کرلیا جائے گا ،قومی مردم شماری پر مجموعی طور پر ساڑھے اٹھارہ ارب روپے کے اخراجات آئیں گے،30ارب روپے کے اخراجات کی خبریں غلط ہیں،ان اخراجات میں 6ارب روپے پاک فوج،6ارب روپے سویلئین اور ساڑھے6ارب روپے کرائے کی گاڑیوں کیلئے رکھے گئے ہیں تمام اخراجات کے لئے قواعد و ضوابط اور پیپرارولز کو مدنظر رکھا جارہا ہے اور عالمی معیار کے مطابق مردم شماری کے نتائج کو مقررہ وقت پر جاری کردیا جائے گا ۔چیف شماریات آصف باجوہ نے بتایا کہ مردم شماری کا صدرمملکت نے افتتاح کیا جب کہ گورنرز او وزراء اعلیٰ نے مردم شماری کے کام کا افتتاح کیا،اس فیز میں 188شماریاتی اضلاع میں مردم شماری کو مکمل کیا گیا ہے،سامان واپس پہنچنا شروع ہوگیا ہے،2لاکھ فوجی جوانوں کی نگرانی میں یہ کام مکمل ہوا،مردم شماری کا کاؤنٹر چیک بھی ہورہا ہے،اس مقصد کیلئے پاک فوج سے 44000اہلکاروں شماریاتی ورک کیلئے کام کر رہے ہیں،چھ بین الاقوامی مبصر اداروں نے مردم شماری کا مشاہدہ اور فیلڈ میں جا کر عام لوگوں کے انٹرویوز کیے ہیں

انہوں نے اپنی رپورٹس تیار کرنا شروع کردی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کے دوران لاہور میں خودکش حملے میں سات افراد بشمول چار فوجی جوان شہیدگئے،مانسہرہ میں روڈ حادثے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا،اسی طرح بلوچستان کے علاقے کچ سے دو اہلکار تاحال لاپتہ ہیں مردم شماری کے سلسلے میں فرض کی بجاآوری کے دوران ایک سپریٹنڈنٹ دل کا دورہ پڑنے پر جاں بحق ہوگیا دوسرے مرحلے میں 87انتظامی اضلاع یعنی 262شماریاتی اضلاع کے 87823میں مردم شماری کا کام مکمل کیا جائے گا،43950شمار کنندہ کے ذریعے اس فیز کے بلاک فسٹ میں آپریشن 25اپریل بلاک سکینڈ میں 11مئی سے شروع ہوگا،پہلے مرحلے میں کنٹرول رومز میں 4337شکایات موصول ہوئیں۔ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ جو بھی باشندہ چھ ماہ سے جس مقام پر رہائش پذیر ہے، اس کا اندراج ہوگا یہی حکمت عملی آئی ڈی پیز اور فاٹا کے عوام کے بارے میں جو جہاں ملے گا وہیں شمار کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے فوج کی نگرانی میں مردم شماری پر بعض بین الاقوامی اعتراضات کو مسترد کردیا اور کہا کہ اگر فوج نگرانی نہ کرتی تو مشترکہ مفادات کونسل مردم شماری کے نتائج کو کباڑ(سکریپ) سے زیادہ حیثیت نہیں دے گی جو ملک فوج کے بغیر مردم شماری کرواسکتے ہیں وہ ضرور ایسا کریں ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں اور عالمی معیارکے مطابق مردم شماری ہورہی ہے،ساکھ اور شفافیت کیلئے فوج کی شراکت سے مردم شماری ہورہی ہے تاکہ کوئی اسے نتائج پر انگلیاں نہ اٹھا سکے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ کی آبادی سات کروڑ ہونے کا دعویٰ غیرقانونی ہے ان کے پاس کونسی،، گیڈرسنگھی ،، ہے کہ انہوں نے آبادی کی گنتی کرلی یہ آبادی پونے سات کروڑسات ساڑھے سات کروڑ آٹھ کروڑ کچھ بھی ہوسکتی ہے،پہلے سے کوئی اعدادوشمار کیسے بتاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 1998 کے ماڈل کے مطابق مردم شماری ہورہی ہے سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں مردم شماری میں تاخیر ہوئی تاکہ مردم شماری کی ساکھ برقرار رہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…