اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’رینجرز اختیارات ختم ‘‘ سڑکیں سنسان ہو گئیں

datetime 16  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) رینجرز کے خصوصی اختیارات ختم ہوئے دوسرے روز کراچی میں رینجرز کے آپریشن روکے رہے ‘ رینجرز اہلکاروں کے واپس ہیڈ کوارٹر جانے سے شہر بھرمیں چوکیاں خالی نظر آئیں اور سڑکیں سنسان ‘ صرف حساس مقامات پر رینجرز کی نفری تعینات رہی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع نہ ملنے پر رینجرز نے کراچی میں جاری آپریشن روک دیا ہے۔

گشت ،ناکے ،اسنیپ چیکنگ سمیت عبادت گاہوں سے بھی رینجرز کی سیکیورٹی ہٹالی گئی۔تاہم حساس مقامات اور مخصوص وی آئی پیز کی سیکیورٹی برقرار رکھی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہو گئی مگر سندھ حکومت کی ٹال مٹول برقرار رہی۔ اس مرتبہ رینجرزاختیارات میں توسیع نہ کیے جانے پررینجرزاہلکاروں کو واپس ہیڈکوارٹربلا لیاگیا۔رینجرز کی سڑکوں سے بیرکوں میں واپسی کے بعد صوبے بھر میں اسنیپ چیکنگ،گشت اور چھاپوں کا سلسلہ رک گیا جبکہ کراچی کی چوکیاں بھی ویران ہوگئی ہیں۔شہر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پر اسنیپ چیکنگ اورچھاپہ مار کارروائیوں رکنے سے سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔تاجر،صنعتکار، دیہاڑی دار مزدور ہوں یا پھر عوام ،تمام طبقات رینجرز آپریشن کو سندھ بھر۔خصوصا کراچی میں امن کی بحالی کیلئے اہم قرار دیتے ہیں۔ ایسے میں خصوصی اختیارات میں بروقت توسیع نہ ہونا عوامی سطح پر تشویش کا سبب ہے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…