مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) ولی خان یونیورسٹی مردان کے مقتول طالب علم مشعال خان کے ہاسٹل کے کمرے سے تمام شواہد پولیس نے تحویل میں لے لئے ہیں۔ ڈی آئی جی مردان محمد عالم شنواری نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات میں توہین مذہب کا کوئی عنصر سامنے نہیں آیا ۔پولیس اہلکاروں کے مطابق دوران تفتیش کمرے میں تلاشی لی گئی تو دیواروں پر ’’اللہ سب سے بڑا نبی پاک ﷺ اللہ کے پیغمبر ہیں‘‘ تحریر تھا۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشال خان طبیعتاََ رحم دل تھا ، مشعال خان کے کمرے میں نواب اکبر بگٹی ، چی گویرا اور کارل مارکس کی تصاویر بھی آویزاں تھیں۔ پولیس کے مطابق طالب علم کے زیر استعمال تمام چیزوں اور میٹریل سے توہین مذہب کا کوئی امکان نظر نہیں آتا ہے۔پولیس کے مطابق تشدد کے الزام میں نامزد 8ملزمان سمیت 100 کے قریب طلبہ گرفتار کئے گئے ہیں ٗقتل کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔