پشاور (آن لائن)وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی حکومت نے پشاور سمیت ملک بھر میں مقیم بیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے اکتیس دسمبر تک مزید مہلت دیدی ہے ۔جس کے بارے میں خیبرپختونخوا حکومت کو باقاعدہ طورپر آگاہ کردیا گیا ہے ۔ خیبر پختونخوامیں رجسٹرڈ اورغیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد سات لاکھ سے زائد ہیں ۔افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا سلسلہ بھی چار
اپریل سے شروع ہواہے اور رضاکارانہ وطن واپسی کے بعد اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے افغان مہاجرین کی جانب سے رواں سال کے آخر تک افغان مہاجرین کی وطن واپسی موخر کرنے کی درخواست کی تھی جس پر وزیر اعظم کی منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر چاروں صوبائی حکومتوں کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔ خیبرپختونخوا حکومت نے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لئے بھی وفاقی حکومت سے رابطہ کر چکی ہے ۔ تاہم افغان مہاجرین کی رواں سال کے اکتیس دسمبر کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے حوالے سے فاٹا سیکرٹریٹ اور صوبائی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ ابھی تک وزارت سیفران نے انہیں آگاہ نہیں کیاگیا ہے ۔ دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاک افغان طورخم بارڈرکو بھی بند کردیاگیاتھا ۔ پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کے باعث افغان مہاجرین کے ملوث ہونے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے گئے ہیں فاٹا سیکرٹریٹ اور صوبائی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ ابھی تک وزارت سیفران نے انہیں آگاہ نہیں کیاگیا ہے ۔ دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاک افغان طورخم بارڈرکو بھی بند کردیاگیاتھا ۔ پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کے باعث افغان مہاجرین کے ملوث ہونے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے گئے ہیں