معروف ملٹی نیشنل کمپنی اور گورمے کولا کا وئیر ہاؤس سیل،عوام کیا پیتے رہے؟شرمناک انکشافات

12  اپریل‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایکسپائر بوتلوں کی تاریخ بدل کردوبارہ فروخت کا سکینڈل بے نقاب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور گوجرانوالہ کے مضافات میں ملٹی نیشنل کمپنی کی کولڈ ڈرنکس سپلائی کرنے

والے وئیر ہاؤس سیل کرتے ہوئے ڈیڑھ لیٹر والی 4ہزار،ہاف لیٹر والی3600 ایکسپائر بوتلیں برآمد کر لیں۔علاوہ ازیں کامونکی میں گورمے کولا کا وئیر ہاؤس سیل کرتے ہوئے 2ہزار لیٹرزائد المعیاد بوتلیں برآمد کر کے تلف کر دیں گئیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کا کہنا تھا کہ مارکیٹ سے واپس آئی ایکسپائر بوتلوں سے تاریخ تنسیخ مٹا کر دوبارہ لگائی جا رہی تھی۔نئی تاریخ تنسیخ تبدیل کر کے بوتلیں آدھی قیمت پر دوکانداروں کوفروخت کی جاتی تھیں۔وئیر ہاؤسز کو سیل کر کے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے اور خریداردوکانداروں کا سراغ بھی لگایا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر آپریشنزنے مزید کہا کہ عوام سے گذارش ہے کہ کولڈڈرنکس خریدتے وقت ایکسپائری ڈیٹ کا باریکی سے جائزہ لیں۔ کسی بھی قسم کی خرابی یا گڑ بڑ کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو آگاہ کریں۔ مزید کاروائیوں میں عمر چوک ٹاؤن شپ میں غوثیہ چوک میں عمر بیکرز کو ناقص صفائی اور مضر صحت اجزاء کے استعمال پر سیل کر دیا گیا۔ٹاؤن شپ میں علی عمران فوڈز کو ظلط لیبلنگ اور ستوریج کے ناقص حالات پر سیل کر دیا گیا۔ گورمے بیکرز خیابان جناح کو فریرزر میں الی، بدبودار پانی کی موجودگی پر 17ہزار روپے جرمانہ، اے آئی ٹی ٹاؤن میں جیمن جاوا کیفے کو 8ہزار، جوہر ٹاؤن میں چائے پراٹھا کو 5ہزار، چلڈرن ہسپتال کے مین کیفے ٹیریاکو 10ہزار رپے جرمانہ کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…