اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ٹریفک پولیس کی غیرنمونہ ،فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب نے کہا ہے کہ 15 اپریل کے بعد تمام غیر نمونہ،فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اپلائیڈ فار گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہ ہو گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار
علی خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے غیر نمونہ،فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا جس کی آخری تاریخ 15 اپریل مقرر کی گئی تھی ۔ڈیڈ لائن میں دو دن باقی رہ گئے ہیں ۔15 اپریل کے بعد ایسی تمام گاڑیاں جن پر غیر نمونہ ،فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گاجبکہ اپلائیڈ فار گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہ ہو گی