منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

’’مردم شماری ٹیم کا نیا کارنامہ ‘‘ ایسے سوال پوچھ لیے کہ شہری چکرا کر رہ گئے ‎

datetime 11  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مردم شماری والوں کا نیا کارنامہ سامنے آگیا، شہری عجیب و غریب سوالات سے چکرا کر رہ گئے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہریوں نے رپورٹنگ ٹیم کو بتایا کہ مردم شماری والوں کے سوالات ے انہیں چکرا کر رکھ دیا ہے ۔ ایک شہری نے بتایا کہ مردم شماری ٹیم نے اس سے پوچھا کہ ’’کیا آپ کے گھر انٹرنیٹ ہے‘‘ اس کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں جواب تو دے دیا مگر مجھے اس سوال کی منطق سمجھ نہیں آئی کہ آیا یہ مردم شماری کے سلسلے میں فارم پر موجود خانوں میں سے کس خانے کیلئے

پوچھا گیا سوال ہے۔ ایک دوسرے شہری کا کہنا تھا کہ مردم شماری والوں نے اس سے پوچھا کہ ’’کیا آپ کے گھر میں پی ٹی سی ایل ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کنکشن ہے اور کونسا ہتھیار آپ کے پاس ہے‘‘۔ایک خانہ بدوش نے بتایا کہ اس سے کوئی سوال نہیں کیا گیا بلکہ مردم شماری والے آئے اور اس کی جھونپڑی کا نمبر اور اس کا نام پتہ لکھ کر چلے گئے۔ جبکہ دوسری جانب کئی شہری ایسے تھے جن کے مطابق مردم شماری والوں نے ان سے کوئی بھی غیر ضروری سوال نہیں پوچھا بلکہ تمام سوالات فارم کے مطابق تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…