اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ(ن)کے تمام رہنماؤں کو سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کے بارے میں متنازع بیانات جاری کرنے سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقوزیراعظم نے گذشتہ چند دنوں میں سابق آرمی چیف کے خلاف آنے والے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نواز شریف کے مطابق پورا ملک سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کے مثالی دور کا معترف ہے۔گزشتہ ماہ وفاقی وزیر سیفران
لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر سابق آرمی چیف اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کا عہدہ قبول کرتے ہیں تو وہ متنازع ہوجائیں گے اب گورنر سندھ محمد زبیر نے حال ہی میں بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ راحیل شریف کو سعودی اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ مقرر کیے جانے کو بڑی بات تصور کیا جارہا ہے بطور ایک عام انسان انہیں اس بات کا استحقاق حاصل ہے۔راحیل شریف کو اتنا بڑھا چڑھا دیا کہ جب وہ اپنے حق کی زمین لینے لگے تو سب نے کہا کہ راحیل شریف زمین لے رہے ہیں۔