اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی وسینئراینکرپرسن حامدمیرنے سابق صدرآصف علی زرداری سے ایک انٹرویولیتے ہوئے پوچھاکہ لوگ کہہ رہے کہ میراتعلق آپ سے گہراہے اورمیں نے کبھی نے آپ سے یہ بات نہیں پوچھی اورآج عوام کے سامنے پوچھ رہاہوں کہ یہ ماڈل ایان علی کا پیپلزپارٹی سے کیاتعلق ہے؟ توسابق صدرآصف علی زر داری نے جواب دیاکہ ہمارے رہنماسردارلطیف کھوسہ صاحب نے اس ماڈل کاکیس
لے لیااورہمارے مخالف جوہمیشہ کسی نہ کسی بات کوہمارے ساتھ جوڑتے رہتے ہیں ۔انہوں نے اس کوبھی ہمارے لئے ایشوبنادیا۔حامد میرکے اس سوال پرکہ پرویزمشرف کانام توای سی ایل سے عدالت کے حکم پرنکال دیاگیالیکن ایان علی کانام باربارکیوں ای سی ایل میں ڈالاگیاتوآصف علی ز رداری نے کہاکہ مجھے اس بات کاکوئی علم نہیں ہے ۔آصف علی زرداری نے کہاکہ ہمارے مخالفین کواس بارے میں بہترمعلوم ہوگا۔