بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

میری پیش گوئی سچ ثابت ہوئی،ریحام خان کا عمران خان کے بارے میں حیرت انگیز دعویٰ

datetime 9  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاکہ میں عمران خان کی سابق اہلیہ کے بجائے اپنی شناخت چاہتی ہوں اورمیں چاہتی ہوں کہ میری شناخت ایک ماں کے طورپرہو۔ایک نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے ریحام خان نے کہاکہ میں موقع پرست نہیں ہوں اورمیں نے عمران خان سے شادی کوئی فائدہ اٹھانے کےلئے نہیں کی تھی ۔ریحام خان نے کہاکہ میری یہ ذاتی خواہش

ہے کہ اچھی ماںبنوں اور بچوں کو ایسا گھر دیں جس کو چھوڑ کر وہ جانا نہ چاہیں،ریحام خان نے کہاکہ میں نے عمران خان کے تین انٹرویوکئے لیکن ایک میں بھی انہوں نے کام کی ایک بات بھی نہیں کی ۔ریحام خان نے کہاکہ میں نے تواس وقت شادی کی جب دھرناختم ہوگیاتھااورحکومت گرنے کے امکانات بھی ختم ہوگئے تھے تواس صورت میں میں کیسے خاتون اول بن سکتی تھی ؟۔ریحام خان نے کہاکہ میں نے توسوچاتھاکہ عمران خان کوسپورٹ کروں گی اورانکے دھرنے کے خلاف تھی کیونکہ ایسے حکومتیں کبھی نہیں گرسکتی ہیں ۔انہوں نے دوران انٹرویوانکشاف کیاکہ جب عمران خان کی طرف سے میرارشتہ آیاتومجھے بہت بڑادھچکالگاکہ عمران خان سے میری کوئی خاص جان پہنچان نہیں تھی اوروہ ایک مشہورشخصیت تھے اورمیں ایک گمنام انسان تھی ۔ریحام خان نے کہاکہ نام نہاد ٹاپ اینکرز کہتے تھے کہ یہ ہمارے دوست ہیں اور پتہ ہونے کے باوجود کہ وہ نکاح میں ہیں ان کو مونالیونسکی کہہ رہے ہیں، یہ بہت تکلیف دہ بات تھی۔ کسی منکوحہ کو مونالیونسکی کہنا بہت نازیبا بات ہے، اس پر کوئی بھی کچھ نہیں بول رہا تھا، انہوں نے کہاکہ طلاق پر کوئی پیسے نہیں لئے اور نہ ہی فلم کیلئے لئے پیسے لئے ہیں۔ریحام خان نے کہاکہ میں نے کبھی تحریک انصاف کے اجلاسوں میں کبھی بھی شرکت نہیں کی اورنہ کبھی کسی فیصلے پراپنی رائے دی لیکن جب میرے شوہرمجھ سے کوئی رائے

مانگتے تھے تومیں بطورصحافی ہی ان کورائے دیتی تھی لیکن عمران خان نے میرے ایک بھی مشورے پرکبھی عمل نہیں کیا۔ریحام خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دھرنے کے پیچھے کون تھاعمران خان نے کبھی میرے ساتھ اس بارے میں کوئی گفتگونہیں کی اورنہ میں نے کبھی ان سے پوچھاکیونکہ یہ ان کی سیاست کامعاملہ تھا۔ریحام خان نے کہاکہ میں نے  تحریک انصاف کی خیبرپختونخوامیں کامیابی اورپنجاب میں اکثریت نہ حاصل کرنے کی پیش گوئی کی تھی جوسچ ثابت ہوئی ۔ریحام خان نے کہاکہ میراسیاست اورآئندہ انتخابات لڑنے کاکوئی ادارہ نہیں ہے اورجس طرح پانامالیکس کافیصلہ محفوظ ہے اسی طرح میں نے بھی اپنے فیصلے محفوظ کرلئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…