جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

datetime 8  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اس حوالے سے سال 2017کے پہلے 3ماہ کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو 3ماہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے 24874مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ ان فوڈ پوائنٹس میں ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دیگر کھانے کے مقامات کے علاوہ چھوٹے اور بڑے پیمانے پر اشیاء خوردونوش بنانے والے پروڈکشن یونٹس بھی شامل ہیں۔ ان

مقامات کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر 462مقامات کو سیل کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1کروڑ 76لاکھ44ہزار6سو کے جرمانے کیے گئے ۔ملاوٹ جیسے گھناؤنے کاروبار اورفوڈ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر میں ملوث 39 افراد پر مقدمات درج کروا کر 16 مجرموں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔کارکردگی رپورٹ کے مطابق لاہور میں 5891، گوجرانوالہ میں 6908، ملتان میں 4302، فیصل آباد میں 5266اور راولپنڈی میں 2507مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ لاہور میں 136، گوجرانوالہ میں152، ملتان میں43 فیصل آباد میں89 جبکہ راولپنڈی میں 42فوڈ پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔ لاہور میں 7,687,100 کے جرمانے، گوجرانوالہ میں 2,975,500، فیصل آباد میں 2274000، ملتان میں 2,169,000 جبکہ راولپنڈی میں 2539000 کے جرمانے کیے گئے۔لاہو ر میں 6مقدمات،گوجرانوالہ میں 11، ملتان میں 4، فیصل آباد میں11اور راولپنڈی میں 7مقدمات درج کیے گئے۔ دودھ پانی ، کوکنگ آئل اور گھی کی سیمپلنگ مہم میں لیے گئے سیمپلز کے علاوہ 704مختلف اشیاء کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھیجے گئے۔معمولی اصلاحات کی ضرورت والے 20463مقامات کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے اور واضح ہدایات دی گئیں تاکہ متعلقہ اصلاحات لا کر دوکاندارجرمانے اور سزا سے بچ سکیں۔اس سے یہ امر واضح ہوتا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا

مقصد محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانا ہے تاہم خوراک کے کاروبار سے منسلک لوگوں کو ناجائز تنگ کرنا اتھارٹی کا مقصد نہیں ۔ آپریشنز ونگ کی کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کا تھا کہ وزیر اعلی ٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے صحت مند پنجاب پروگرام کی تکمیل اورعوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی بھر پور انداز میں غیر معیاری اور ناقص خوراک کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے ۔ دسمبر 2017تک پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبے کے تمام اضلاع میں کام شروع کر دے گی اور ملاوٹ مافیا کا ہر سطح پر خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…