ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

’’افغانستان سے پاکستان آنے والی ایک گاڑی پکڑی گئی ‘‘

datetime 8  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) سکیورٹی فورسز نے افغان سر زمین سے پاکستان میں دہشتگردی کی ایک اور سازش ناکام بناتے ہوئے پاک افغان سرحد پر چمن کے مقام سے بارود سے بھری ہوئی ایک گاڑی پکڑلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کی اور بارود سے بھری گاڑی پکڑنے کے ساتھ ساتھ ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جسے

مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔مذکورہ عہدیدار کے مطابق دہشتگرد کوئٹہ میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے تاہم بروقت کارروائی سے اسے ناکام بنا دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد کو تلف کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔مذکورہ عہدیدار کے مطابق اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، تاہم انہوں نے گرفتار ملزم کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔واضح رہے کہ پاک افغان سرحد کے اطراف سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے تاکہ پڑوسی ملک افغانستان سے دہشتگردوں کی آمدورفت کو روکا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…