جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

راحیل شریف کیخلاف کیوں بولے؟اسدعمر اورزبیر عمر میں ٹھن گئی،بھائی نے بھائی کے بارے میں سنگین دعویٰ کردیا

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااوررکن قومی اسمبلی رہنما اسد عمرنے کہاہےکہ گورنرسندھ محمد زبیر کے راحیل شریف کے حوالے سے بیان پرحیران ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔اسد عمرنے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گورنرسندھ محمد زبیرکے بیان پرکسی کوحیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کاباس ایک بہت ہی قابل اورنہایت اچھاسیاستدان ہے

۔انہوں نے کہاکہ گورنرسندھ کوان کے باس نے ایک دستخط کرکے عہدہ دیااورایک ہی دستخط سے ان کوگھربھیج سکتاہے اس لئے محمد زبیرکوتواپنے باس کی تعریف کرناپڑے گی اوراپنے باس کوہی سوفیصددرست کہناپڑے گاکیونکہ اس کے بغیران کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے ۔اسدعمرنے کہاکہ محمد زبیرضرب عضب کاکریڈٹ نوازشریف کودے رہے ہیں لیکن ان کوچاہیے کہ اس کاکریڈٹ تمام سیاسی جماعتوں کودیں اوریہی ایک کڑواسچ ہے جونوازشریف کوپسند نہیں ۔اسدعمرنے کہاکہ کہ راحیل شریف پاک فوج کے سربراہ رہے ہیں وہ کوئی عام قسم کے فوجی نہیں ،محمدزبیرنے ان کوایک عام جنرل کہہ کرنوازشریف کوبڑاکہنے کی کوشش کی لیکن یہ ان کاچھوٹاپن ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنرل (ر) راحیل شریف قومی ہیروہیں اورہیرورہیں گے ۔انہوں نے اس موقع پروزیراعظم نوازشریف پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ اگروہ بڑاانسان خود کومنواناچاہتے ہیں توبڑے کام کریں توعوام خودہی ان کوبڑارہنماتسلیم کریں گے ورنہ کسی کے کہنے پرکوئی بڑاآدمی نہیں بنتا۔۔اسد عمرنے کہاکہ عام انتخابات میں ن لیگ کوسب سے بڑاخطرہ تحریک انصاف سے ہے کیونکہ ن لیگ ڈلیورکرنے میں ناکام ہوچکی ہے اوراب توپانامالیکس کے مقدمے کافیصلہ آنے والاہے جس سے حکمران بری طرح گھبرائے ہوئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…