دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ سیاست میں حصہ لینے کےلئے واپس پاکستان آناچاہتے ہیں ۔پرویزمشرف نے کہاکہ اس وقت ملک میں سیاسی خلا ہے ، پی پی اورن لیگ کے بعد تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے ۔ایک نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے پرویزمشرف نے کہاکہ پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے اورتحریک انصاف اس خلا کواکیلے
پُرنہیں کرسکتی اوراس کی سولوفلائٹ کامیاب نہیں ہوگی ،تیسری سیاسی قوت کےلئے پاکستان واپس آناچاہتاہوں ۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ تمام مہاجروں کو ایک کرکے سیاسی جماعت بناناچاہتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ مہاجروں کومتحدکرکے قومی دھارے میں لاناچاہتاہوں ۔پرویزمشرف نے کہاکہ اگرمجھے واپسی کی اجازت مل جائے تواجازت ملتے ہی پاکستان میں ہونگا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں کوئی ایساکرشماتی رہنمانہیں