جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن2018ء ، آل پاکستان مسلم لیگ نے بڑے شہر میں جلسے کا اعلان کردیا،پرویزمشرف خطاب کرینگے

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)آل پاکستان مسلم لیگ نے عام انتخابات 2018 کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا،رابطہ مہم کے سلسلے میں اے پی ایم ایل اتوار کو پشاور میں پہلا جلسہ کریگی جس میں پارٹی کی مرکزی قیادت شرکت کریگی جبکہ پارٹی سربراہ پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعے شرکاء سے خطاب کریں گے،جلسہ سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا جائیگا۔جمعہ کو آل پاکستان مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکر ٹری

اطلاعات شہزاد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ ملک بھر میں جلسے کر کے عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔اس سلسلے میں پہلا بڑا جلسہ کے پی کے میں کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کوشاہی باغ پشاور میں اے پی ایم ایل کے پی کے کا جلسہ منعقد کیاجائے گا جس میں پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد ، چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری اور دیگر مرکزی اور صوبائی قیادست شرکت کرے گی۔جلسے کے شرکاء سے پارٹی چیئرمین سید پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔کے پی کے میں ہونے والا یہ جلسہ اے پی ایم ایل کے آفیشل فیس بک پیج پر براہ راست نشرکیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آل پاکستان مسلم لیگ کو عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔عوام اچھی طرح سے جان چکے ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ اے پی ایم ایل کے سربراہ اور سابق صدر سید پرویز مشرف کے شدت سے منتظرہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کی حالت صرف اور صرف سید پرویز مشرف کی قیادت میں آل پاکستان مسلم لیگ ہی تبدیل کر سکتی ہے۔ وہ اے پی ایم ایل کے سربراہ اور سابق صدر سید پرویز مشرف کے شدت سے منتظرہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کی حالت صرف اور صرف سید پرویز مشرف کی قیادت میں آل پاکستان مسلم لیگ ہی تبدیل کر سکتی ہے۔ یہ جلسہ اے پی ایم ایل کے آفیشل فیس بک پیج پر براہ راست نشرکیاجائے گا

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…