پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

 مسلم لیگ (ن) نے پانامالیکس کافیصلہ حق یامخالفت میں آنے کی صورت میں مشاورت کاعمل مکمل کرلیا

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے پانامالیکس کافیصلہ حق یامخالفت میں آنے کی صورت میں مشاورت کاعمل مکمل کرلیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کور ٹ میں پانامالیکس کے مقدمے کافیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے جس کے پیش نظروزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کی کورکمیٹی کے اہم ترین ارکان اورقانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے اورسپریم کورٹ جس طرح اپنے فیصلے میں

احکامات جاری کرے گی حکومت ان پرمن وعن عمل کرے گی ۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اگرسپریم کورٹ چرمین نیب کوہٹاکرنئے چیرمین کی تعیناتی کاحکم دے گی تووفاقی حکومت آئین کے طےکردہ ضوابط کے تحت نئے چیرمین نیب کاتقرربھی کردے گی۔اسی طرح اگرکسی اورمحکمے کوتحقیقات کاحکم جاری کرتی ہے توحکومت اس پربھی عمل کرے گی ۔سپریم کورٹ کی طرف سے پانامالیکس کی تحقیقات کےلئے اگرکوئی کمیشن تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے جاتے ہیں توحکومت سپریم کورٹ کے احکامات کے عین مطابق کمیشن بھی تشکیل دے دیدگی ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ابھی تک یہ طے نہیں کیاگیااورنہ اس پرغورکیاگیاکہ نوازشریف کی نااہلی کی صو رت میں ن لیگ کس رہنما کونیاوزیراعظم منتخب کرائے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کسی صورت مسلم لیگ (ن) فیصلے کی مخالفت نہیں کرے گی اورنہ ہی اپیل میں جائے گی ۔سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ہی تمام معاملات طے کئے جائیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ بھی نہیں بتایاگیاکہ وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی صورت میں کیاحکومت نئے انتخابات کااعلان بھی کرے گی یانہیں ؟۔اجلاس میں یہ فیصلہ اپوزیشن کے کسی بھی ردعمل کامقابلہ کرنے کےلئے کیاگیاہےتاکہ عام انتخابات میں عوامی ردعمل کواپنے حق میں کیاجائے  ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…