منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی آبی جارحیت کا توڑ۔۔سابق صدرآصف علی زرداری حیران کن منصوبہ سامنے لے آئے

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)ہندوستان ہمارے دوستوں کو گمراہ کررہا ہے‘ بنیا ہمیں پانی بند کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں جلسےسے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں جلسے سے

خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل نہایت تابناک ہے ، اس نے بہت ترقی دیکھنی ہے۔ بلوچستان اور آپ کا ملک سونا ہے۔سی پیک سے متعلق کچھ لوگوں کو غلطی فہمی تھی‘پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لیے بنایا گیا ہے۔انہوں نے بلوچ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘ بنیا ہمیں کہتا ہے کہ پانی بند کردوں گا۔ بھارت نے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے۔ پہاڑوں پر جانے والوں سے پوچھیں کہ کس کا نقصان ہوا؟ ان کے پہاڑوں پر جانے سے ہمارے بیٹے ‘ بھائی بھتیجے اور بھانجے مارے گئے۔سابق صدرکا کہنا تھا کہ بلوچستان کی زمین پاکستان میں سب سے زیادہ زرخیز ہے، یہاں صرف پانی کے درست استعمال کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کی نہروں کو پختہ کریں گے، کچی کینال نہیں چلے گی۔آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ دوست پوچھتے ہیں بلوچستان میں زراعت کے لیے پانی کہاں سے آئے گا‘ میں کہتا ہوں کہ آپ میرا ساتھ دیں ‘ پانی وسطی ایشیا سے میں لے کر آؤں گا۔آصف زرداری کا کہنا تھاکہ میں وزیراعظم بنتا تو اٹھارویں ترمیم کیسے ہوتی‘ میں نے اپنی طاقت اور اختیارات از خود پارلیمنٹ کے حوالے کیے‘ آج مجھے آپ کی دوستی اور تعاون کی ضرورت ہے‘ آپ کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں۔بلوچستان کو حقوق اس لئے نہیں دیئے تھے کہ ایک خاندان امیرہوجائے۔ آپ اپنی بے وقوفیوں سے ان حالات کو پہنچے ہیںانہوں نے موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج چین کے علاوہ کوئی ملک پاکستان آنے کو تیار نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…