اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری کے دو ساتھی کراچی اور اسلام آباد میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کےحوالے سے بتایا ہے کہ اشفاق لغاری کراچی اور نواب لغاری اسلام آباد میں لاپتہ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اشفاق لغاری سابق صدر کےذاتی اہم امور ہینڈل کرتے تھے، جبکہ نواب لغاری عالم بلوچ قتل کیس میں آصف زرداری کے ساتھ نامزدہیں۔لاپتہ ہونے والی دونوں شخصیات کو سابق صدر کا نہایت قریبی سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا تھا کہ 2013 کے الیکشن کے بعد جب (ن) لیگ کی حکومت بنی تو مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک مفاہمت ہوئی۔حامد میر نے کہا کہ اب آصف زرداری کی حکمت عملی یہ ہے کہ (ن) لیگ کو مشکل وقت دیں اور ایسے حالات میں وہ آنے والے دنوں میں (ن) لیگ کو للکاریں گے ، زرداری چاہتے ہیں کہ انہیں نواز شریف گرفتار کر کے جیل میں ڈال دے جس پر بلاول کو آمدہ 2018 کے الیکشن میں فائدہ ہو جائے۔