لاہور(آئی این پی) پولیس اور قانون نافذ کر نیوالے اداروں نے بیدیا ں روڈ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز لاہور کے علاقہ بیدیاں روڈ پر ہونیوالے دہشت گردی ابتدائی جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کو حملہ آور کا سر 40فٹ اونچی قریبی دوکان کی چھت سے ملاخودکش حملہ آور کی عمر 20 سے 22 سال تھی اور اس کا سر 40 فٹ اونچی قریبی عمارت سے ملا,
حملہ آور چہرے اور بالوں کے خدوخال سے ازبک معلوم ہوتا ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ حملہ آور پیدل آیا اور وین کے بالکل پیچھے صبح 7 بجکر 45 منٹ پر خود کو دھماکے سے اڑالیا، دھماکے میں 8 سے 10 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق شہدا میں 4 فوجی اور 2 سرکاری ملازم شامل ہیں جبکہ دھماکے سے مردم شماری ٹیم کی 2 گاڑیاں تباہ اور 3 موٹرسائیکل،ایک رکشہ بھی تباہ ہوگیا۔یاد رہے کہ بیدیاں روڈ مانانوالہ چوک میں مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 6 افراد شہید اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی کے بعد سب سے پہلے آرمی کے جوان پہنچے جبکہ ریسیکو اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں20منٹ تاخیر سے آئیں ۔ بدھ کے روز لاہور میں بیدیا ں روڈ خودکش دھماکے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے 100 فٹ کی دوری پر تھا جب خودکش حملہ آور نے دھماکہ کیا تواس بعد ہم جائے وقوعہ پر پہنچے ہم نے ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو 20 منٹ بعد آتے ہوئے دیکھا۔عینی شاہد نے مزیدبتایا کہ دھماکہ صبح سات سوا سات کے قریب کیا گیا اور اس میں صرف اور صرف فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا گیادھماکے کی جگہ پر حملہ آور کی ٹانگیں پڑی تھیں اور ایک بچہ بھی زخمی حالت میں پڑا تھا۔واضح رہے کہ بیدیاں روڈخودکش دھماکے میں 4 فوجیوں سمیت 6 افراد شہید ہوچکے ہیں۔