اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن وٹیکنالوجی کے اجلاس میں سینیٹر سعید الحسن مندوخیل اور چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ کے درمیان” بادشاہت ” کے معاملے پر دلچسپ مکالمہ، وزیر مملکت انوشہ رحمان سمیت تمام شرکاء مسکرانے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن وٹیکنالوجی میں چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ نے بتایا کہ ہر ملک میں توہین آمیز مواد
کے خلاف قوانین ہوتے ہیں، تھائی لینڈ میں بادشاہ کے خلاف بولنا یا لکھنا جرم ہے، سینیٹر سعید الحسن مندوخیل نے کہا کہ کیا ہمارے ملک میں بھی بادشاہ کے خلاف لکھنا اور بولنا جرم ہے، چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں بادشاہ کہاں ہے، جس پر سعید الحسن مندوخیل نے مسکراتے ہوئے پی ٹی آئی کے شبلی فراز کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ تو کہتے ہیں کہ بادشاہ ہے