اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا ،نئی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ 

datetime 5  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )صوبائی حکومت نے سی پیک منصوبے کی سیکورٹی ممکن بنانے کے لئے خصوصی سی پیک سیکورٹی فورس تشکیل دینے کی اصولی منظوری دے دی ہے جس سے صوبے میں اس منصوبے کے تحت بہتر سرمایہ کاری کو فروغ ، سرمایہ کاروں کو تحفظ اور ترقی کے نئے دورکا آغاز ہو گا۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور، خیبر پختونخوا اور محکمہ پولیس خیبر پختونخوا نے اس کے قیام اور تمام ضروری خدوخال پرمشاورت مکمل کر لی ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبے

سے متعلق تمام راستوں، منصوبوں، چینی شہریوں اور سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کے لئے ابتدائی طور پر 00 42اہلکاروں پر مشتمل خصوصی سیکورٹی فورس تشکیل دے دی گئی ہے ، جس میں محکمہ پولیس، سیکورٹی فورسز اور کنٹریکٹ پر اہلکار لیئے جا ئینگے جس کے لئے اپنا ایک الگ نظام و طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے۔ یہ خصوصی فورس صوبے کے ان تمام ڈویڑن میں تعینات ہونگے جہاں پر سی پیک منصوبے کے تحت کام شروع کیئے جائینگے۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور، خیبر پختونخوا میں خصوصی سیل کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا جو روزانہ کی بناد پر سی پیک منصوبے سے متعلق داخلی و بین الاقوامی امور کا خصوصی جائزہ لے گا۔ سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے صوبائی حکومت ابتدئی طور پر 1.2 ارب روپے مالیت کا ضروری سازوسامان، اسلحہ اور گاڑیاں خریدگی اور وقت کے ساتھ ساتھ فورس کی تعداد اور وسائل میں اضافہ کیا جائیگا۔محکمہ داخلہ و قبائلی امور، خیبر پختونخوا میں خصوصی سیل کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا جو روزانہ کی بناد پر سی پیک منصوبے سے متعلق داخلی و بین الاقوامی امور کا خصوصی جائزہ لے گا۔ سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے صوبائی حکومت ابتدئی طور پر 1.2 ارب روپے مالیت کا ضروری سازوسامان، اسلحہ اور گاڑیاں خریدگی اور وقت کے ساتھ ساتھ فورس کی تعداد اور وسائل میں اضافہ کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…