راولپنڈی(آئی این پی )پاکستان اور افغان فوجی حکام کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ کیا گیا،ہاٹ لائن رابطے میں پاک افغان سرحد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور افغان فوجی حکام
کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ کیا گیا،ہاٹ لائن رابطہ چیف آف سٹاف سدرن کمانڈ اور افغان آرمی کے کمانڈر کے درمیان ہوا،فریقین نے ہاٹ لائن کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔بات چیت میں فریقین نے مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



















































