اسلام آباد(آئی این پی )سابق وزیراعلیٰ سردار مہتاب احمد خان کو حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنانے پر غور شروع کردیا گیا جبکہ انتہائی متحرک وزیر ریلویز خواجہ سعدرفیق پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہوسکتے ہیں ، وزیراعظم کو نئے سیکرٹری جنرل اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر نئے انتخاب کے سلسلے میں مشورہ دے دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ مشورہ وفاقی کابینہ کے ایک
سینئر رکن کی طرف سے دیا گیا ہے ۔وزیراعظم نے بھی پارٹی کو مزید منظم کرنے کے لئے مختلف آپشنز پر مشاورت شروع کردی ہے اور اس محدود مشاورت میں ملک میں رابطہ عوام مہم کے حوالے سے بھیاہم فیصلوں پر غور کیا گیا ہے ۔ پارٹی کو منظم کرنے کے سلسلے میں مشیر ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان پارٹی کے نئے سیکرٹری جنرل جبکہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کوایڈیشنل سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا قوی امکان ہے ۔