اسلام آباد(آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران نے نئے آرمی چیف سے ملاقات کے بعدخوشخبریاں دینی شروع کردی ہیں، غیرسیاسی شخصیات فوجی ادارے کی چھتری اپنے مقاصدکیلئے استعمال کرتے ہیں، ہرکسی کو اپنی اپنی حدود و قیود میں رہ کر کام کرنا ہے۔ پیر کو ترجمان اے این پی زاہد خان نے عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کے
فرائض اپنے ، سرکاری اداروں کے سربراہوں کی اپنی ذمے داریاں ہیں، ہرکسی کو اپنی اپنی حدود و قیود میں رہ کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں انگلی کھڑی ہونے اور امپائر کے اشارے کو ابھی قوم نہیں بھولی، عمران نے نئے آرمی چیف سے ملاقات کے بعدخوشخبریاں دینی شروع کردی ہیں، غیرسیاسی شخصیات فوجی ادارے کی چھتری اپنے مقاصدکیلئے استعمال کرتے ہیںفوجی ادارے کی چھتری اپنے مقاصدکیلئے استعمال کرتے ہیں