اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان سے تلہ گنگ میں جلسہ کرنے پر وضاحت طلب کی گئی
ہےاور6اپریل تک وضاحت طلب کرلی ہے ۔عمران خان کوالیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس ریٹرننگ افسر چکوال نے جاری کیاگیا۔واضح رہے کہ پی پی 23چکوال میں ضمنی انتخابات 18اپریل کوہونگے۔