بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بارشوں کا نیا سلسلہ پہنچ گیا،شہروں کے نام جاری،محکمہ موسمیات نے انتباہ کردیا

datetime 3  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کے باعث آج سے پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں برسنے کا امکان ہے جس کے باعث ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے باعث تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ترجمان راشد بلال کے مطابق سوموار سے جمعرات کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرجبکہ منگل

اور بدھ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر ،سوموار سے بدھ کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد ٗپیر سے جمعرات تک راولپنڈی ، اسلام آباد ،کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی امید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ٗ صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گاملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ٗ صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن ٗ بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد میں44، لاڑکانہ ، جیک آباد،پڈعیدن43، تربت، لسبیلہ، چھور، مٹھی، سکھر، روہڑی اور موہنجوداڑو میں 42 جبکہ لاہور میں 21، اسلام آباد 15، کراچی 23،پشاور 17، کوئٹہ 10،گلگت 06، چترال 08اور ہنزہ میں 05تک رہنے کا امکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…