منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

بارشوں کا نیا سلسلہ پہنچ گیا،شہروں کے نام جاری،محکمہ موسمیات نے انتباہ کردیا

datetime 2  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کے باعث آج سے پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں برسنے کا امکان ہے جس کے باعث ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے باعث تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ترجمان راشد بلال کے مطابق سوموار سے جمعرات کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرجبکہ منگل

اور بدھ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر ،سوموار سے بدھ کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد ٗپیر سے جمعرات تک راولپنڈی ، اسلام آباد ،کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی امید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ٗ صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا بیشتر علاقوں میں موسم خشک ٗ صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گاتاہم مالاکنڈ ڈویژن ٗ بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد میں44، لاڑکانہ ، جیک آباد،پڈعیدن43، تربت، لسبیلہ، چھور، مٹھی، سکھر، روہڑی اور موہنجوداڑو میں 42 جبکہ لاہور میں 21، اسلام آباد 15، کراچی 23،پشاور 17، کوئٹہ 10،گلگت 06، چترال 08اور ہنزہ میں 05تک رہنے کا امکان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…