منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

ایک ارب فوج کی نفسیاتی طور پر شکست، مودی کے دورے کا مکمل بائیکاٹ، عوامی ردعمل سے بھارتی وزیراعظم پریشان

datetime 2  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم آزادجموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں مقبوضہ ریاست کے لوگوں نے اپنی جان ،مال عزت و آبرو کی قربانیاں دیں ۔برہان مظفروانی کی شہادت سے شروع ہونے پرامن مذاحمتی عوامی جدو جہد کے سامنے جدید ترین ہتھیاورں سے لیس ،اور ایک ارب سے زائد آبادی والے ملک کی افواج نفسیاتی طور پرشکست کھا چکی ہے۔

بھارتی وزیراعظم کے دورے کا مکمل بائیکاٹ کرکہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کا فیصلہ سنا دیا کہ ہندوستان کا قبضہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔ ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے حالات کا باقاعدگی سے جائزہ لنا ہویا مختلف ممالک کی جانب سے مسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیش کش ،حکومت پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے ۔گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی میاں محمد نواز شریف کی تاریخ ساز تقریر نے کشمیریوں کو اخلاقی و بین اقوامی محاذ پر بھر پور کمک فراہم کی ۔پاکستان میں 2013کے عام انتخابات کے بعد جب میاں نواز شریف کی حکومت قائم ہوئی تو عوام اورکشمیرپالیسی سے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔نریندر مودی سنگینوں کے سائے تلے اور پوری وادی کو جیل بنا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکے کیلئے وادی کا دورہ کررہا ہے ۔ مودی کے خطر ناک عزائم خطہ کے امن کو تباہ کرسکتے ہیں ۔کشمیر ی ہندوستان کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اپنی آزادی کی جدوجدہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔مودی نے مقبوضہ کشمیرمیں بین اقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں ، ان کے نمائندوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائید کررکھی ہے ۔اس کی انتہاپسندانہ ذہنیت کی عکاسی اس وقت بھی ہوئی تھی گزشتہ دورہ کے دوران

جب اس نے سول کپڑوں ملبوس فوجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے اپنے ہی نامزد کردہ وزیراعلیٰ مفتی سعید مرحوم کی اس تجویزپر جو کہ مسئلہ کشمیرپر پاکستان سے بات کرنے کی تھی کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے مسئلہ کشمیرپر کسی سے رہنمائی لینے ضرورت نہیں ۔اس کی انتہائی پسند اور کشمیر دشمنی کا آئینہ دار ہے ۔کشمیریوں نے مودی کے دورہ سے لاتعلقی کا اظہار کرکے یہ ثابت کیا کہ کربوں کے پیکچ اور مرعات وآسائیش ان کے نصب العین حق خود اردیت سے دور نہیں رکھ سکتی اور نہ ہی ان کا عزم متززل کرسکتی ہیں ۔حریت قیادت کی کال پر وادی کے عوام نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مودی کی جانب سے دنیا بھر کو بیوقوف بنانے کی چال ناکام بنا دی ۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…