ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم نواز شریف کو ایک سازش کے تحت پانامہ میں ملوث کیا گیا ۔۔ وجہ کیا تھی اور کس نے ملوث کیا ؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 2  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنا چا ہئے پاکستانی عوام اور دنیا جانتی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا اس میں نام نہیں پانا ما کوسیاسی ایشو بنانے کے لئے وزیر اعظم کو اس معاملے میں اپوزیشن نے جان بوجھ کر ملوث کیا ہے ہم عدالت کے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے ،عدالت کا فیصلہ مثبت آئے گا میں ذاتی طور پر سمجھتا ہو ں کہ آرمی چیف کا سیاستدانوں اور حکومتی لوگوں سے ملنا کو ئی

عجیب بات نہیں لیکن جس ما حول میں اور جس طرح عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقا ت ہو ئی ہے اس سے کچھ تو انگلیا ں اٹھ سکتی ہیں ،گزشتہ چندسالوں سے ہمارے ملک میں مخصوص حالات ،سکیورٹی کے معاملات اور دہشت گردی کا غلبہ رہا ہے جو کہ اللہ کے فضل سے کم ہو اہے اس تنا ظر میں اگر کو ئی سکیورٹی کے معاملات پر آرمی چیف سے ملتا ہے تو کو ئی بات نہیں سکیورٹی کے حوالے سے کے پی کے زیادہ متاثر ہوا ہے ،اگر سیاسی معاملات کے ایشو پر کسی جماعت کا سربراہ آرمی چیف سے ملتا ہے تو یقینی طور پر انگلیا ں اٹھیں گیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل سیکرٹری پریس کلب شیخوپورہ محمد اسلام غازی کے والد محترم کی وفات پر اہل خانہ سے اظہارتعزیت کرنے کے بعد ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر محمد عار ف خان سندھیلہ ایم پی اے ، میڈ یا کو آرڈینیٹر ندیم گو رایہ ، صدر پریس کلب شہباز خان ،سلطان حمید راہی، جاوید معراج ، سید معظم رضوی ، عقیل احمد بھٹی ، شوکت علی ناز ، صوبہ انجم ،شیخ ندیم چا ئینی ، ہارون خان ،سیف احمد سیفی ، ملک ندیم محمود چو ہا ن بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن 2018ء میں ہی ہو نگے فرض کریں اگر قبل از وقت الیکشن ہو تے ہیں تو قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بھی ایک ساتھ

الیکشن ہو نگے اور کے پی کے سمیت سندھ اسمبلی کی قربانی ہو گی انہوں کہا کہ سی پیک ایک عظیم قومی منصوبہ ہے اس کی بنیاد رکھ دی گئی ہے پورے ملک میں سی پیک منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے حکومت جو بھی ہو سی پیک اپنی تکمیل کو پہنچے گا پا ک فوج اس کی اس قومی منصوبے کی نگرانی کررہی ہے ۔علاوہ ازیں میر پور گا ئوں ،کو ٹ دین محمدمیں فراہمی سوئی گیس منصوبہ کی افتتاح کے موقع پر عوامی

اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک وقوم کی خدمت مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ومرکز ہے حلقہ کی عوام کو گیس و بجلی کی فراہمی ، سکولو ں ،کا لجوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن ، نئی سڑکیں ، پینے کا صاف پانی اور صحت و تعلیم کی بہتر سہولیا ت مہیا کردی گئی ہیں ۔مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام سے کئے وعدوں کی پاسداری کی ہے مسلم لیگ

(ن) اپنی کارکردگی اور ملک وقوم کی خدمت کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھی کلین سویپ کرے گی ڈائون لاک ، دھرنوں اور الزامات کی کی سیاست کرنیوالوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کردیا تھا اور آئند عام انتخابات میں بدترین شکست ان کا مقدر ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…