منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ایم کے ایم کے ایک اوررہنما نے پارٹی چھوڑ دی،اہم سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان

datetime 1  اپریل‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عدالتوں میں وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں کے خلاف کیس چل رہا ہے لیکن وہ مستعفی ہونے کی بجائے اب تک کرسی پر براجمان ہیں ۔پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایم کیو ایم کے رہنما سابق صوبائی وزیر ایس کے مجاہد بلوچ کی اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت

کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سینیٹرسعید غنی اور دیگر بھی موجود تھے ۔نثار کھوڑو نے کہا کہ ایس کے مجاہد بلوچ جیسے سیاسی کارکنان کی شمولیت سے کراچی میں پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔سینیٹر سعید غنی کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جن کی کوششوں سے کراچی کے سیاسی کارکنان پیپلزپارٹی میں میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ کے ایس مجاہد بلوچ کی شمولیت بھی انکی کاوشوں کی ایک کڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ اور نوجوان جوق در جوق پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں پورے ملک سے کامیابی حاصل کریں گے۔ پاناما کیس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ عدالتوں میں بدنام زمانہ کیس چل رہا ہے جس میں وزیر اعظم اور ان کے صاحبزادوں کا نام شامل ہے۔وزیر اعظم کو مستعفی ہوجانا چاہیے تھا لیکن وہ ہٹ دھرمی دکھا کربیٹھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں آر اوز کے الیکشن کو بحالت مجبوری قبول کیا۔2013کے الیکشن کے دوران سپریم کورٹ کورٹ میں آر اوز کو بلا بلا کر ہدایت دی جاتی رہیں۔ اس موقع پرمجاہد بلوچ نے کہا کہ1967 سے پیپلزپارٹی میں کام کرتا رہا ہوں لیکن 1983 میں علیحدگی اختیار کرلی۔ اب جب لندن اور کراچی ایم کیوایم میں جھگڑا ہوا تو یہ ہی مناسب سمجھا کہ اپنی پرانی اور حقیقی جماعت میں شامل ہوجاناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ بڑی تعداد میں شہر سے سیاسی کارکنان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ سیاسی کارکنان کاپیپلزپارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…