منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

پاکستانی اداروں کی ناقص حکمت عملی،براہمداغ بگٹی کو بڑی کامیابی مل گئی

datetime 31  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستانی اداروں کی ناقص حکمت عملی،براہمداغ بگٹی کو بڑی کامیابی مل گئی،انٹرپول نے ایف آئی اے کی درخواست پر دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب بلوچ علیحدگی پسند براہمداغ بگٹی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ،انٹرپول کی طرف سے براہمداغ بگٹی کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی درخواست کو سیاسی معاملہ قراردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی

درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے براہمداغ بگٹی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق مختلف مقدمات میں مطلوب براہمداغ بگٹی کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا اور انٹرپول کو ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کر کے اس کی گرفتاری کی درخواست کی گئی تاہم انٹرپول نے براہمداغ کے خلاف جاری کارروائی کو سیاسی قراردے کر ریڈ وارنٹ کے اجراء سے انکار کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی کی گرفتاری کیلئے کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احکامات جاری رکھے ہیں جبکہ وہ بلوچستان کے مختلف تھانوں میں درج دہشت گردی کے مقدمات میں بھی مطلوب ہے ۔ اس سے قبل انٹرپول بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے بھی انکار کرچکا ہے اور الطاف حسین کے خلاف جاری کاروائی کو بھی سیاسی قراردیا گیا تھا براہمداغ بگٹی کی گرفتاری کیلئے کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احکامات جاری رکھے ہیں جبکہ وہ بلوچستان کے مختلف تھانوں میں درج دہشت گردی کے مقدمات میں بھی مطلوب ہے ۔ اس سے قبل انٹرپول بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے بھی انکار کرچکا ہے اور الطاف حسین کے خلاف جاری کاروائی کو بھی سیاسی قراردیا گیا تھا



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…