اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ کے اپنے ہی اہم رہنما وممبر اسمبلی نے لوڈشیڈنگ کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمیدآباد(آئی این پی)غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میراظہارخان کھوسہ صحبت پورسے کوئٹہ 200سے زائدکلومیٹرپیدل لانگ مارچ کرنے کاعلان کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی رہائش گاہ میں میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی او صحبت پوراورایکسین واپڈاآفیسرہیں جوچکی مشین والوں اورمل مالکان سے بھتہ لیکرغریب شہریوں پرغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کرتے ہیں

لوگ کہتے ہیں کہ پولیس کرپٹ ہے میں توسمجھتاہوں سب سے زیادہ کرپٹ واپڈاوالے ہیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اسمبلی اجلاس میں بات کی جائے گی اگرہماری بات نہیں سنی گئی تو عوام کے ساتھ ملکرصحبت پورسے کوئٹہ تک پیدل لانگ مارچ کرینگے مگرکرپٹ آفیسران کوہرگزبرداشت نہیں کیاجائے گامیراظہارکھوسہ نے کہاکہ گندم کی فصل تیارہے ہرجگہ پرسنٹرقائم کیئے جائیں تاکہ چھوٹے زمینداروں اورکسانوں کواُن کامحنت پوری طرح مل سکے اُنہوں نے کہاکہ مردم شماری میں عوام نے احسن طریقے سے حکومت کاساتھ دیاہے افغان مہاجرین کے حق میں ہم نہیں ہیں ہم نواب لشکری رئیسانی کے جرگے میں کسی مجبوری کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے میراظہارکھوسہ نے کہاکہ سی پیک سے روڈہمیں ملے گاگوادرمیں ہم نے وزیراعظم سے گزارش کی اوراُنہوں نے ہم کویقین دہانی کرائی کہ آپ کے علاقے کوبھی شامل کیاجائے گا۔ضلع صحبت پور کے مختلف شہروں اور دہیاتوں میں روڈ دیئے ان کے علاوہ کئی علاقوں میں پرائمری اور مڈل اسکول دیئے گئے ہیں تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتا اس سائنسی دور میں ہر گاوں میں اسکول ہونا ضروری ہے میں نے سب سے زیادہ فنڈز اسکول پر خرچ کیا یہ بچے بھی ہمارے ہیں میرا کوشش ہیکہ جہاں اسکولوں میں سہولیات نہیں تو سہولیات فراہم کرینگے ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی نے کرپشن کی تو ان کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی

ضلع صحبت پور میں ترقیاتی کام زور وشور سے جاری ہیں صحبت پور ضلع کو ایک مثالی ضلع بنائیں گے ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ (ن) نے جو عوام کے ساتھ وعدے کیئے ہیں وہ وعدے پائے تکمیل تک پہنچ کر دم لینگے 2018کے عام الیکشن میں بھی مسلم لیگ بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف نے بلوچستان عوام سے بے پناہ محبت ہے سی پیک منصوبہ صرف بلوچستان کو فائدہ نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا یہاں بے روزگاری زیادہ ہے سی پیک منصوبے آنے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگاکھچی کینال کا کام تیزی سے جاری ہے کھچی کینال کام مکمل ہونے لاکھوں ایکڑ زرعی زمین آباد ہونے سے خوشحالی ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…