ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

بنی گالا میں آ پر یشن شروع،متعددگرفتار

datetime 30  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی )نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کرتے ہوئے وفاقی دار الحکومت میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تھانہ بنی گا لہ کے مختلف علاقوں میں پولیس ، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کامشترکہ سرچ آپریشن ، بھا ری تعداد میں اسلحہ معہ ایمو نیشن قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ،14 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں ،ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے زیادہ سے زیادہ سرچ آپریشنز کی

ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ،تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پولیس ، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں جس میں کما نڈو ز ، لیڈ ی کما نڈو ز ، بم ڈسپو زل اسکو اڈ شامل تھے نیتھا نہ بنی گا لہ کے مختلف علا قوں مو ہر یا ں ، کر ی گا ؤ ں اورگردو نواح میں سرچ آپریشن کیا ، یہ سرچ آپریشن ایس پی زبیر احمد شیخ کی نگر انی میں ڈی ایس پی سفیر احمد بھٹی ، ایس ایچ او انسپکٹر رخسار مہدی اور دیگر پولیس افسران نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران14مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دیں ، دوران سر چ آ پر یشن اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکر لیا گیا،ملزمان کے خلاف نا جا ئز اسلحہ کی بر آمد گی کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیانی نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن کو جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ساجد کیانی نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن کو جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…