اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان میں مغوی پاکستانی انجینئر ایاز جمالی کو اغوا کاروں نے رہا کردیا ،ان کو جنوبی سوڈان ، چین اور سوڈان کی کوششوں سے رہائی ملی ۔ جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی سوڈان میں مغوی پاکستانی
انجینئر ایاز جمالی کو جنوبی سوڈان ، چین اور سوڈان کی کوششوں سے اغوا کاروں سے رہائی مل گئی ، پاکستانی مشن ایاز جمالی کی رہائی کیلئے ان تینوں ملکوں سے رابطے میں رہا ۔ ایاز جمالی کی رہائی پر ہم تینوں ممالک کے شکرگزار ہیں ۔