جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈان لیکس کا ڈراپ سین،اسحاق ڈا ر نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 29  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈان لیکس کا ڈراپ سین،اسحاق ڈا ر نے بڑا دعویٰ کردیا،کہتے ہیں ڈان لیکس کامعاملہ حمود الرحمان اور ایبٹ کمیشن کی طرح نہیں ہوگا، ڈان لیکس کی تحقیقات منظر عام پر لائیں گے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوجی عدالتوں میں توسیع ضروری تھی، چند بیمار ذہن کے لوگوں کی وجہ سے پاکستان کا امیج خراب ہوتا ہے ، ڈان لیکس کی تحقیقات منظر عام پر لائیں گے ،

انہوں نے کہاکہ آنیوالے سالوں میں پیسہ چھپا کر رکھنا مشکل ہو جائیگا،چاہتے ہیں ماضی میں جو کچھ ہوا اس کی تصحیح ہو،میری آصف زرداری سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوجی عدالتوں میں توسیع ضروری تھی، پیپلزپارٹی کے 9 میں سے 4 مطالبات مسودے میں شامل کیے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ چند بیمار ذہن کے لوگوں کی وجہ سے پاکستان کا امیج خراب ہوتا ہے ،وہ الیکشن تک کبھی دھرنا اور کبھی پاناما کا ڈرامہ کرتے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں صوبوں کو زیادہ اختیارات حاصل ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کامعاملہ حمود الرحمان اور ایبٹ کمیشن کی طرح نہیں ہوگا، ڈان لیکس کی تحقیقات منظر عام پر لائیں گے ،انہوں نے کہا کہ سعید احمد کو میرٹ پر نیشنل بینک کا صدر لگایا گیا ہے، میں نے تین نام وزیراعظم کو بھیجے تھے جس میں سے وزیراعظم نے سعید احمد کا انتخاب کیا ، انہوں نے کہا کہ 30جون 2016 تک بیرونی قرض 57 ارب ڈالر ہے، 74 ارب ڈالر میں پبلک پرائیویٹ قرض شامل ہے، اسحاق ڈار نے کہا کہ 1992اور2001 کے قوانین کے تحت غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس کو مکمل تحفظ حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ آنیوالے سالوں میں پیسہ چھپا کر رکھنا مشکل ہو جائیگا،چاہتے ہیں ماضی میں جو کچھ ہوا اس کی تصحیح ہو۔ انہوں نے کہا کہ میری آصف زرداری سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…