پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کا ضلع لودھراں کیلئے 25ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزرپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں کیلئے 25ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے سوچا ہی نہیں کہ یہاں کے عوام کیلئے اقدامات کرنے چاہیے ۔ وزیراعلیٰ نے لودھراں کے عوام کے لئے 20ائیر کنڈیشنڈ بسوں کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدید بسیں لودھراں کے عوام کیلئے پنجاب حکومت کا شاندار تحفہ ہے ۔

وزیراعلی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی 37تحصیلوں سے پینے کے صاف پانی کے پروگرام کا آغاز کیا جا رہاہے اوراس پروگرام پر اربوں روپے خرچ ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ لودھراں میں زرعی یونیورسٹی کاسب کیمپس بنایا جائے گااورلودھراں جلالپور ریلوے کراسنگ پر فلائی اوورکے منصوبے پر1.1ارب روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ لودھراں کہروڑ پکا دورویہ سڑک بھی بنائی جائے گی، 30کلو میٹر طویل سڑک پر 60کروڑ روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ نے دنیا پور سے میلسی تک 18کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیرکا اعلان کیا ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہی خانیوال سے لودھراں تک 98کلومیٹر طویل سڑک بنا رہی ہے اور22ارب روپے کی لاگت سے یہ سڑک 12ماہ کی بجائے 10ماہ میں مکمل کر کے علاقے کے عوام کے قدموں میں نچھاور کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام کو یہ خوشخبری دینے آیا ہوں کہ 2017ء کے آخر میں پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ لودھراں چھوٹا ضلع ہے یہاں میٹروبس تو نہیں چلائی جاسکتی تاہم میں اس علاقے کے عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے 20اےئرکنڈیشنز بسیں دینے کا اعلان کرتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اضافی کمرے بھی بنائے جارہے ہیں اوربجلی سے محروم سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کرنے کا بڑا پروگرام بنایا گیاہے ۔12ارب روپے کی لاگت سے رواں سال کے آخر تک 20ہزار سکولوں کو سولرپینلز کے ذریعے روشن کریں گے ۔

لودھراں ڈسٹرکٹ کیلئے حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبہ جات کا سرسری جائزے کے مطابق این اے 154،پی پی 211میں گورنمنٹ ڈگری کالج فور گرلز،این اے 155،پی پی 207میں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر دنیاپور ،ڈسٹرکٹ لودھراں سمیت این اے 155،پی پی 209ماڑی بھاگو خان بذریعہ شاہ جمال سے میلسی روڈ ، این اے 155،پی پی 209میں خیر پور روڈ جویا چوک سے قصبہ ماڑی بھاگو تک دو طرفہ سٹرک ،این اے 155،پی پی 208میں خانیوال روڈ اڈا قطبہ پُور چٹا پاہور نور گڑھ چک نمبر 291/293/wbتک سڑک،این اے 154،پی پی 207پُل چک نمبر چار سے جوڑا موگا تک سٹرک ،این اے 155،پی پی 209کہروڑ پاکا شاہ پور پھُل سٹرک ،این اے 154،پی پی 210لودھراں جلال پور سے جانڈو چوک تک سڑک ،این اے 155،پی پی 209میں لودھراں حاصل والا سڑک ،بڑی واہیں سے موزا بھانڈا گھڑواں تک میٹل سڑک ،این اے 154،پی پی 211 ملتان بہالپور روڈ این ۵ پُل 60,000سے 75,000تک میٹل روڈ،این اے 154،پی پی 211میں گلیوال شہر سے ہاکی روڈ ،این اے 154،پی پی 211میں پُل شیخ واہ سے سعدی والا بذریعہ حیات پور سٹرک،این اے 155،پی پی 210میں پرمٹ جلال پور سے لودھراں جلال پور سڑک ،این اے 155،پی پی 209 میں بیلا واہگہ چوک خیر پور سے چوک بھُڈاں شاہ سڑک،این اے 155،پی پی 208میں موذاں سارلا سے نور شاہ گیلانی تک سٹرک کی تعمیر و توسیع اور بہتری کا کام مکمل ہو چکا ہے

جبکہ این اے 154،پی پی 211میں جوڈیشل آفیسر رہائش کی تعمیر ،این اے 154،پی پی 211میں سیوریج اور گالے وال شہر میں باقی ٹف ٹائیلز اور این اے 154،پی پی 211میں ڈسٹرک جیل لودھراں کی تعمیر،این اے 154،پی پی 208میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کی آپ گریڈیشن پر کام جاری اور بڑی برق رفتاری سے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔

اِس کے علاوہ جون 2017تک مکمل میں ہونے والے پروجیکٹس میں،این اے 155،پی پی 209میں بائی پاس کہوڑ پکا ،این اے 154،پی پی 210میں چک نمبر 97/m سے خان واہ گلواں تک سٹرک کی توسیع و تعمیر،این اے 155،پی پی 208میں آڈا زخیر سے جھانڈر واہ روڈ تک سٹرک کی تعمیر،این اے 154،پی پی 211میں گورنمنٹ گرلز کالج گالیوال تک سٹرک کی تعمیر و توسیع شامل ہیں ۔

مزید براں ڈسٹرک لودھراں میں جن سٹرکوں میں توسیع و تعمیر کا کام جاری ہے اُن میں ،این اے 154،پی پی 210میں جنڈ چوک سے بستی داواراں ولی سٹرک،این اے 155،پی پی 209میں بیلا واہگہ بذریعہ موچی والا سے بڈھا شاہ چوک تک سٹرک ،این اے 155،پی پی 208میں گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر237/Wbسے چوکی پُورنا تک سٹرک،این اے 155،پی پی 209میں دنیا پور کھروڑ پاکا روڈ اڈا پُل چوکی سے شاہ آڑی والا تک سٹرک ،این اے 154،پی پی 211لودھراں شجاع آباد سڑک شامل ہیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…