اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی)کی جانب سے خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں ممکنہ بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا
جس کے مطابق14 سے 17 ستمبر تک خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش متوقع ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،متوقع بارش کے باعث نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور شہری علاقوں میں مقامی سطح پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے،بالائی خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، صوابی، مردان، پشاور اور ملحقہ علاقوں میں بھی شدید بارش متوقع ہے،پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں تیز بہا، مقامی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے،
عوام شدید بارش کے دوران نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں،عوام ممکنہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ، محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین موسمی و ہنگامی ہدایات پر عمل کریں،محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بارش برسانے والا سلسلہ تشکیل پا رہا ہے،آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، واہ کینٹ اور گردونواح میں تیز ہواں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، ژالہ باری، آندھی اور گرج چمک کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔



















































