سیالکوٹ(آن لائن) سیالکوٹ میں رکشہ چلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ میونسپل کارپوریش نے شہر میں بڑھتی ہوئے ٹریفک جام سے نمٹنے کیلئے سڑکوں پر کسی بھی قسم کے رکشہ چلانے پرپابندی عائد کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔میئر سیالکوٹ چوہدری توحید اختر نے
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رجحان میں رکشہ کا کلیدی کردار ہے،انہوں نے کہا کہ مختصر عرصے کی ڈیڈ لائن دی جائے گی جس کے بعد شہر میں رکشہ چلانے پر پابندی ہوگی۔