جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

امریکیوں کوشمسی ائر بیس کا استعمال،ویزوں کا اجرا،اصل کردار کون تھا؟یوسف رضاگیلانی نے خودکوبچانے کیلئے بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 24  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آئی این پی ) پیپلزپار ٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ میں نے کوئی خط لکھا تو وہ قانون کے مطابق ہوگا،پاکستان میں روز ہی کچھ نہ کچھ ہوتا ہے بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے،ایشو بنانے والوں کو پیپلزپارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا خوف ہے،سفیر کو اختیار دینے کا مقصد یہ نہیں وہ قانونی تقاضوں کو نظرانداز کردے،امریکی شہریوں کو ضابطے کے تحت ویزا کے اجراء کی ہدایت کی،

سفیر کو اختیارات دینے کا مقصد سفارتخانے کو پاور فل کرنا ہے،امریکہ کو شمسی ائر بیس استعمال کرنے کی اجازت مشرف نے دی،بطور وزیراعظم کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔جمعہ کو ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ویزے کیلئے سفیر کو اختیارات دینے کا مقصد یہ نہیں وہ قانونی تقاضوں کو نظرانداز کردے،سفیر ایجنسیز اور عملے کو نظرانداز کرکے ویزے جاری نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ بلاوجہ معاملے کا ایشو بنایا جارہا ہے،خط بائی ہینڈ نہیں دیا ہوگا،وزارت کے ذریعے دیا گیا ہوگا،حسین حقانی کا بیان آیا ویزے ایجنسیز کی کلیئرنس کے بعد دیئے گئے،ایبٹ آباد کمیشن کرنے والے اہلکار ویزوں پر نہیں آئے تھے۔یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ امریکہ کو شمسی ائیربیس استعمال کرنے کی اجازت مشرف نے دی،امریکی شہریوں کو ضابطے کے تحت ویزے کے اجراء کی ہدایت کی،سفیر کو اختیارات دینے کا مقصد سفارتخانے کو پاور فل کرنا ہے،معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنا تھا،حسین حقانی بھی پیش ہوئے۔انہوں نے کہاکہ بطور وزیراعظم کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی،وزیراعظم اختیارات قانون کے دائرے میں رہ کر استعمال کرتا ہے،میں نے کوئی خط لکھا ہے تو وہ قانون کے مطابق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روز ہی کچھ نہ کچھ ہوتا ہے،بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے،ایشو بنانے والوں کو پیپلزپارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا خوف ہے

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…