لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) آج ملک بھر میں یوم پاکستان بھر پور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔ اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں آج کی پریڈ کو یادگار بنانے کی ابتدائی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے ۔ فضائوںمیں طیاروں کی گھن گرج سے عوام کے جوش و جذبے میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں بھارت کا ترنگا پھٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر بھارتی جھنڈا تیز ہوا کے تھپیڑے برداشت نہ کرسکا، ترنگا پھٹ گیا اور صرف پول رہ گیا۔ واضح رہے کہ واہگہ بارڈ پر 5 مارچ کو 360 فٹ اونچا پول لگا کر اس پر ترنگا لگایا گیا تھا تاکہ پاکستان میں دور تک نظر آئے مگر ہوا کے تیز تھپیڑے برداشت نہ کرسکا۔ اس ترنگے پر کثیر رقم خرچ کی گئی تھی۔اس ترنگے کی حد سے زیادہ اونچائی پر پاکستان کو سیکیورٹی تحفظات بھی تھے اور اس حوالے سے بھارتی حکام کو آگاہ بھی کیا تھا ۔