جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کے دامادکیپٹن صفدر کی اہم شخصیت سے صلح کرانے کافیصلہ

datetime 21  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر اور وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے درمیان صلح کرانے کی تجویز پر تمام ارکان نے اتفاق کیا‘ وزیراعظم نواز شریف نے فاٹا سمیت ملک میں تمام ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے لئے ہدایات جاری کیں ۔ فاٹا کے ارکان نے فاٹا اصلاحات سفارشات کابینہ سے منظوری اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم

کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا۔جبکہ ارکان کی ظہرانے میں مٹن قورمہ‘ پالک گوشت‘ حلیم سے تواضع کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہوا جس میں 10ارکان اسمبلی نے ملک کی موجودہ صورتحال‘ ترقیاتی سکیموں‘ بیوروکریسی کے عدم تعاون سمیت دیگر امور پر اپنے موقف کا اظہار کیا۔ جھنگ سے قومی اسمبلی کے رکن نجف سیال نے اجلاس میں دلچسپ تجاویز بھی دیں۔ ایک مرحلے پر انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر ارکان پارلیمنٹ سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں تاہم فواد حسن فواد اور کیپٹن صفدر کے درمیان تلخی کے باعث ارکان پارلیمنٹ متاثر ہورہے ہیں اور ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل بھی نہیں ہوپارہی لہذا کیپٹن صفدر اور فواد حسن فواد کے درمیان فوری طور پر صلح کروائی جائے۔ جس پر دیگر ارکان نے بھی نجف سیال کی تجویز کی تائید کی۔ فاٹا کے ارکان نے فاٹا اصلاحات کی سفارشات کو کابینہ سے منظور کرنے اور خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا اور کہا کہ فاٹا میں بیوروکریسی لوٹ مار میں لگی ہوئی ہے۔ کرپشن کی وجہ سے عوام کو کوئی سہولتیں نہیں مل رہیں اور ترقیاتی سکیمیں بھی بروقت مکمل نہیں ہورہیں جس پر وزیراعظم نے اپنے سیکرٹری فواد حسن فواد کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو پانچ سے دس کروڑ روپے ترقیاتی سکیموں کے لئے دیئے جارہے ہیں وہ اپنی سکیمیں متعلقہ حکام تک پہنچائیں اور آئندہ سال مارچ تک کوشش کی جائے کہ تمام سکیمیں مکمل ہوسکیں اور عوام کے مسائل حل ہوں جس پر فواد حسن فواد نے یقین دلایا کہ ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے لئے وہ بروقت کوشش کریں گے۔ دریں اثناء وزیراعظم ہاؤس میں ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا جس میں پلاؤ‘ پالک گوشت‘ مٹن قورمہ اور چکن حلیم کے علاوہ میٹھے میں برفی بھی پیش کی گئی۔ ارکان نے طویل عرصے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خوشگوار ماحول میں ہونے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…