لاہور (نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نےنجی ٹی وی چینل کو بطور تجزیہ کارجوائن کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زردار نجی ٹی وی چینل بول نیوز پر ’’پاکستان کھپے‘‘ کے نام سے پروگرام کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل بول نیوز پر بطور تجزیہ کار سابق صدر
آصف علی زرداری نے اپنے پہلے ٹی وی پروگرام میں موجودہ حالات پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں ہاراور جیت سیاسی عمل کا حصہ ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم ہے۔الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے ووٹنگ کے عمل سے ملک میں انتخابی دھاندلی پر قابو میں مددملے گی۔