پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

پاک افغان سرحد وزیر اعظم پاکستان نے ہنگامی احکامات جاری کر دیے

datetime 20  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں کا زیادہ دیر بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے‘ سرحدیں کھولنے کا

فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے‘ دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان میں پاکستان دشمن عناصر سے ملتے ہیں‘ امن و سلامتی کے لئے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ پیر کو وزیراعظم نے پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے افغان سرزمین سے جاملتے ہیں دونوں ممالک کے درمیان صدیوں کے مذہبی‘ ثقافتی اور تاریخی رابطے ہیں۔ سرحدوں کا زیادہ دیر بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدیں کھولنے کا فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے جن وجوہات پر سرحد بند کی گئی امید ہے ان کے تدارک کے لئے افغان حکومت اقدامات کرے گی۔ امن و سلامتی کے لئے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…