جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

(ن) لیگی چیرمین کے بھتیجے کی مہنگی ترین شادی کا انجام بھی بہت مہنگا پڑ گیا

datetime 19  مارچ‬‮  2017 |

ملتان(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے چیرمین کے بھتیجے کو مہنگی ترین شادی کرنا مہنگی پڑ گئی اور انٹیلی جنس اور لینڈ ریونیو کی انکوائری ٹیموں نے شادی میں پانی کی طرح پیسہ بہانے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ملتان کے علاقے اشرف آباد میں حکومتی جماعت

کے یونین کونسل چئیرمین شیخ ندیم اکبر کے بھتیجے کی شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہانا، شیر کے پنجرے پر دولہے کی کرسی رکھ کر بارات لے جانا، دولہے کا سونے کا سہرا اور شیروانی میں سونے کے تار جب کہ لڑکی والوں کی جانب سے دولہے کی بھائیوں کو موٹرسائیکلیں، مہنگی گاڑی، درجنوں سونے کی انگوٹھیاں اور 5 کروڑ کا جہیز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی آنکھوں میں چبھ گیا ہے اور محکمے کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو یاسر علی خان کی زیر نگرانی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم نے ملتان میں ہونے والی مہنگی ترین شادی کی تحقیقات شروع کردی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوائی جا رہی ہے۔ ٹیکس حکام نے دولہا عرفان شیخ کے والد اصغر شیخ اور دلہن کے بھائی ناصر پہلوان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جب کہ دونوں اطراف کی جائیداد، کاروبار، آمدنی کے ذرائع، منقولہ و غیر منقولہ سکنی و زرعی جائیداد کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…