ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگی شادی کا مہنگا شوق بھاری پڑ گیا، ملتان میں ایف بی آر حکام نے شادی میں شاہ خرچیوں پر دلہا اور دلہن کے گھر والوں کو نوٹس بھجوا دیا ، اثاثوں اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات مانگ لیں۔ 24 مارچ تک جواب نہ دیا تو سخت قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دے دی۔ مہنگیشادی گلے پڑ گئی ، شیر پر سوار دلہا راجا ، پندرہ ہزار باراتی ، کروڑوں کا جہیز ، ملتان میں انوکھی شادی کی ملک بھر میں دھوم مچی۔ خبر سن
کر ایف بی آر حکام بھی گھوم گئے۔ دلہا ، دلہنیا کے اہلخانہ کو نوٹس بھیج دئیے۔ دلہا دلہن کے اہلخانہ کا ذریعہ معاش کیا ہے ؟ دونوں خاندانوں کے اثاثے کتنے ہیں ؟ جائیدادوں اور آمدنی پر کتنا ٹیکس دیا ؟ ایف بی آر نے ساری تفصیلات مانگ لیں۔ اب دونوں خاندانوں کو 24 مارچ تک جواب دینا ہو گا۔ دلہا راجا نے پرانا رواج چھوڑ کر گھوڑے اور کار کی بجائے اصلی شیر کے پنجرے پر سواری کی۔ شادی میں شاہ خرچیوں کی نئی مثال قائم ہوئی۔