اسلام آباد (آئی این پی) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی ہدایت پر پاکستان نرسنگ کونسل نے ایک اور انقلابی اقدام اٹھایا ہے ۔ نرسنگ سکولوں اورکالجوں میں داخلہ لینے والے طلباء اور طالبات کی پری رجسٹریشن کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق 500 سے زائد نرسنگ سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کو ڈگری، ڈپلومہ ملنے سے پہلے ان کا ریکارڈ محفوظ کر لیا جائے گا۔ اس سے بوگس یا غیر رجسٹرڈ
نرسنگ سکولوں اور کالجوں کا بروقت قلع قمع بھی ممکن ہو سکے گا۔ کورسز مکمل کرنے کے بعد نرسز پروفیشنلز کو رجسٹریشن کارڈ کے حصول میں بھی آسانی ہو سکے گی۔ اس سلسلے میں پاکستان نرسنگ کونسل نے سکولوں اور کالجوں کے نامزد کردہ لوگوں کی مرحلہ واا تربیت کے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔ آنے والے تین یا چار ماہ تک یہ تربیتی سلسلہ مکمل ہو جائے گا۔ جس کے بعد ان افراد کوملازمت ملنے کے مواقع بڑھ جائینگے