پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

پھر گرج چمک کے ساتھ بارشیں،محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کردی

datetime 14  مارچ‬‮  2017 |

لاہور /کوئٹہ (آئی این پی ) آئندہ 24گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، قلات،مکران، مالاکنڈ ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہو اؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات،پنجاب کے مختلف شہروں میں حالیہ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ رکنے کے بعد سردی نے اپنا زور کھودیا۔ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر حصوں میں سورج چھایا رہا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں

برفباری اور بارش کے رکتے ہی سردی کی شدت میں کمی آرہی ہے۔ آزادکشمیرمیں چند ایک مقامات پر سرد ہواؤں کا زور برقرار ہے۔ پنجاب کے بیشترحصوں میں بارشوں کا زور ٹوٹتے ہی سرد ہوائیں چلنا بند ہوگئی ۔ سندھ کے میدانی علاقوں میں سورج نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ کراچی میں دن بھر کڑکتی دھوپ چھائی رہی۔حیدرآباد ، سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور خیرپور سمیت سندھ کے کئی شہر سورج کی لپیٹ میں رہے۔بلوچستان میں کوئٹہ ، چمن ، حب اور سبی کا موسم بھی گرم رہا۔ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ،ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ قلات،مکران، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ،ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ قلات،مکران، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےآئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم کوئٹہ،ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ قلات، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…