اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے دورمیں 28لاکھ25ہزار 681پاکستانیوں کو ملازمت کیلئے بیرون ممالک بھیجا گیا ،گزشتہ2سالوں کے دوران دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں22ارب67کروڑ21لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آئے ،رکن ثمن سلطانہ جعفری کے سوال کے جواب میں وزارت سمندر پار پاکستانیز نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ موجودہ حکومت
کے دورمیں جولائی2013سے اب تک 28لاکھ25ہزار 681پاکستانیوں کو ملازمت کے لئے بیرون ممالک بھیجا گیا ۔رکن ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ گزشتہ2سالوں کے دوران دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں22ارب67کروڑ21لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ،عنقریب زمبابوے کی ٹیم ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کریگی،