اسلام آباد(آن لائن)محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ بہت جلد لاہور میں 700بستروں پر مشتمل ہسپتال مکمل ہو جائیگا جہاں ہر غریب و امیرکا مفت علاج ہو گا۔ہسپتال میں جدید مشینر ی نصب کی جارہی ہے اور کئی منزلہ عمارت پر محیط ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک سینئر صحافی کے نام لکھے گئے ایک خط میں کیا ہے ۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مزید کہاکہ ہسپتال میں علاج امیر و غریب کی تقریق کے بغیر ہو گا اور مجھے اللہ پر امید ہے کہ پورا ملک اس سے مستفید ہو گا۔انہوں نے مزید کہاکہ زندگی میںخالق حقیقی اور حقوق العباد کے لیے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ،جس نے ایک انسان کو بچایا گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔