منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پھٹیچر اور ریلو کٹا ‘‘ عمران خان معافی مانگنے کیلئے تیار ۔۔ تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما نے بڑا اعلان کردیا ‎

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے پی ایس ایل چیمپئن ٹیم پشاور زلمی کے اعزاز میں دیا جانے والا استقبالیہ ملتوی کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیم کے اعزاز میں دیا جانے والا استقبالیہ عمران خان کے پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلئے پاکستان آنیوالے کھلاڑیوں بارے بیانات کے بعد سے پیدا ہونے

والی صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہےجبکہ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنمامتحرک ہو چکے ہیں اور انہوں نے زلمی کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ پارٹی چیئرمین اپنے رویے پر غیر مشروط معذرت کرینگے اور پشاور زلمی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ کی تقریب جلد ہو گی جس کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا تاہم ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تقریب کا انعقاد عمران خان کی معذرت سے مشروط ہے ۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے پشاور زلمی کی ٹیم کیلئے 2کروڑ روپے انعام کا بھی اعلان کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پی ایس ایل کھلاڑیوں بارے بیانات کے بعد انہیں عوامی، سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بھی زلمی انتظامیہ سے اس حوالے سے شکوہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پاکستان میں آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر اور ریلو کٹا کہا تھا جس کے بعد سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…